امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد ایپل نے بھارت سے 600 ٹن (15 لاکھ) آئی فونز چارٹر پروازوں کے ذریعے امریکا منتقل کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام چین سے درآمدی محصولات سے بچنے کی کوشش ہے جہاں ٹرمپ نے 125 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ بھارت سے درآمدی ٹیرف 26 فیصد ہے جس کا نفاذ 90 دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایپل نے بھارتی حکام سے چنئی ایئرپورٹ پر کسٹم کلیئرنس کا وقت 30 سے کم کر کے 6 گھنٹے کرنے کی درخواست کی۔
ایک آئی فون 14 کا وزن تقریباً 350 گرام ہے یعنی 600 ٹن کارگو میں 15 لاکھ فونز شامل تھے۔
تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ چین پر انحصار کی وجہ سے امریکا میں آئی فونز کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
ایپل نے بھارت میں پیداوار 20 فیصد بڑھائی فاکس کون پلانٹ میں اتوار کو بھی کام شروع کیا جو گزشتہ سال 20 ملین فونز تیار کر چکا ہے۔
بھارت اب ایپل کی امریکی درآمدات کا پانچواں حصہ فراہم کرتا ہے۔