کراچی اور حیدرآباد میں گرمی کا راج ہے، درجہ حرارت بالترتیب 36 اور 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے جبکہ شہر میں 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔
میٹ آفس کے مطابق شہر قائد آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد میں گرمی نے ڈیرے جمائے تو شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر روایتی مشروب تھادل کے عارضی اسٹال بھی سج گئے، جہاں گرمی سے بے حال شہری تھادل کا استعمال کرکے گرمی کا مقابلا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے حیدرآباد اور گرد و نواح می شدید گرمی کی پیش گوئی کردی۔ شہر میں گرمی 43 سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔
حیدرآباد میں گرمی نے ڈیرے جمائے تو شہریوں نے روایتی مشروب تھادل کے اسٹالز کا رخ کرلیا، شہری تھادل کا استعمال کرکے گرمی کا مقابلا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔