وفاقی حکومت نے صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ہارون اختر کا کہنا ہے کہ صنعتوں کے ٹیکس ریٹ میں کمی لائی جائے گی۔
معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت صنعتوں کی بحالی پر کام کررہی ہے، صنعتوں کے ٹیکس ریٹ میں کمی لائی جائے گی، صنعتی شعبے کو پیکیج بجٹ سے پہلے دیں گے، چاہتے ہیں انڈسٹریل سیکٹر بحال ہو، زرمبادلہ ملک میں آئے۔
ہارون اختر نے اسٹیل ملز کے مستقبل کے بارے میں بھی بتادیا کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے دو آپشن پر کام جاری ہے۔