لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نرگس کی غیر اخلاقی تصاویر وائرل کرنے کے مقدمے میں اداکارہ نگار چوہدری کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 7 اپریل کو سماعت کریں گے ، عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ مقدمے سے متعلق فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس کی سوشل میڈیا پر غیراخلاقی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا، جس میں اداکارہ نگار چوہدری کو مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔