عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 5.04 ڈالر کم ہوکر 69.91 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی کروڈ آئل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہوکر 66.58 ڈالر پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں گیس کی قیمت 2 فیصد بڑھ کر4 ڈالر14 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے 100 سے زائد ممالک پر بھاری ٹیرف عائدکرنےکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں متاثر ہوئیں۔
اس کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اتحاد اوپیک پلس گروپ کی جانب سے پیداوار میں طے شدہ وقت سے قبل اضافےکے اعلان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی گراوٹ میں مزید اضافہ کردیا۔
آج ہونے والے اوپیک پلس گروپ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مئی سے یومیہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل تیل کی پیداوار کی جائےگی۔ اس سے قبل گروپ نے ایک لاکھ 35 ہزار بیرل یومیہ تیل مارکیٹ میں لانےکا ہدف مقرر کیا تھا۔
دوسری جانب فی اونس سونا 3 ہزار 167 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیچے آگئی۔ فی اونس سونے کی قیمت تین ہزار 100 ڈالر کے آس پاس ہے۔