لاہور کے علاقے سندرمیں بارات والے دن لڑکی کے قتل مقدمہ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بائیس سالہ عائشہ کو اس کے بہنوئی اکرام نےفائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرارہو گیا۔ پولیس کا کہنا تھا قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ شبہ کی بنا پرمقتولہ کے دو رشتہ داروں کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کےمطابق مقدمہ میں نامزد ملزم اکرام کو بھی جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔