امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کو فون کرکے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو ترجیح دی، مشن جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو ترجیح دی، مشن جاری رکھیں گے، اللہ نے چاہا تو پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔