چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے ملاقات کی جس دوران میاں روف عطا نے چیف جسٹس کو بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا حکومت بلا تاخیرسیاسی کمیٹی تشکیل دے کر بلوچستان بھیجے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے میاں رؤف عطا کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا بلوچستان پر قومی اتفاق رائے کیلئے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ بنیادی حقوق کسی بھی جمہوری معاشرےمیں کلیدی حیثیت رکھتےہیں۔ صدرسپریم کورٹ بار نے کہا حکومت بلا تاخیر سیاسی کمیٹی تشکیل دے کر اسے بلوچستان بھیجے۔ سیاسی کمیٹی اخترمینگل و دیگر سے مذاکرات کرے۔