موسم گرم ہونے سے پہاڑوں پر برف پگھلنے اور بارشوں سے آبی ذخائر کی صورتحال میں بہتری آنے لگی۔ ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بڑھ کر 4 لاکھ ایکڑ فٹ پر پہنچ گیا۔
واپڈا کیجانب سے تربیلا، چشمہ اور منگلا میں پانی کی تازہ صورتحال بتا دی گئی ، ترجمان واپڈا کا کہنا ہے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح ایک ہزار 411 فٹ پر آگئی اور پانی کا ذخیرہ 98 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے 35 فٹ اوپر ایک ہزار 85 فٹ پر اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 98 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 644 فٹ کے قریب اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔