سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، بلیدہ میں ہونے والی شدید جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مارے جانے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والےاداروں اورشہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقےمیں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کےپیش نظرسینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔