پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آے نے کلون اور ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی کی مدد سے چلنے والے موبائل فونز کیخلاف آپریشن شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں تمام صارفین کو تصدیقی میسجز بھیجے جائیں گے۔ تصدیق نہ کرانے والوں کے سیٹ بلاک کردیئے جائیں گے۔
صارفین کو موبائل فون کے کلون اور ڈپلکیٹ آئی ایم ای آئی چیک کرنے کے میسجز آئیں گے، تصدیقی میسج ملنے کے 7 دن میں آئی ایم ای آئی کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ تصدیق کے بعد آئی ایم ای آئی متعلقہ سم نمبرز سے منسلک کردیئے جائیں گے، جن موبائل فونز کے آئی ایم ای ایز کی تصدیق نہ ہوئی وہ بلاک کردیئے جائیں گے۔
ایف آئی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جن کے موبائل بلاک ہوں وہ فون فروخت کرنے والے یا ایف آئی اے سے رجوع کریں، ہمیشہ قانونی اور منظورشدہ اور ایف بی آر سے ٹیکس شدہ موبائل فون ہی خریدیں۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بغیر وارنٹی اور مشکوک حد تک کم قیمت والے موبائل فون مت خریدیں۔ موبائل فون خریدتے وقت آئی ایم ای آئی کی تصدیق ضرور کریں۔