وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل نے مضبوط بند باندھا، کونسل نوجوانوں کو منفی رویہ اور جھوٹ سے تحفظ میں کردار ادا کرے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کیلئے یہ ادارہ بنایا گیا تھا اس نے وہ ذمہ داری بخوبی سرانجام دی، اسلامی بینکاری کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، کونسل نوجوانوں کو منفی رویے اور جھوٹ سے تحفظ میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل نے مضبوط بند باندھا، اسلامی نظریاتی کونسل نے پاکستان کو ایک تشخص دیا، کونسل 1973ء کے آئین کے تحت قائم کی گئی تھی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جس مقصد کیلئے یہ ادارہ بنایا گیا تھا وہ ایک کار مسلسل ہے۔