فضل الرحمان کہتے ہیں آزادی کی جدوجہد میں فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امریکا اور اسرائیل جسے دہشت گرد کہتے ہیں ہم انہیں مجاہد سجھتے ہیں، مودی کھل کر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارے حکمران کیوں کھل کر فسلطین کی حمایت نہیں کررہے۔ سربراہ جے یو آئی نے مشترکہ مؤقف اپنانے کیلئے او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کردیا۔
کوئٹہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی کی جنگ میں فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امریکا اور اسرائیل جنہیں دہشت گرد کہتے ہیں ہمارے لئے وہ مجاہدین ہیں، امریکا اب سپر پاور نہیں رہا، بزدلی چھوڑنی ہوگی۔
انہوں نے مشترکہ مؤقف کیلئے او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا کے حکمرانوں میں بے حسی دیکھ رہا ہوں، نریندر مودی کھل کر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارے حکمران کھل کر فلسطین کی حمایت کیوں نہیں کرتے؟۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہودیوں کے ایجنٹ کو پاکستان میں شکست دیدی۔