پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جدہ سے لاہور آنیوالے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے۔
پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 860 سے بدھ کی رات پرندہ ٹکرا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے کے بعد پی بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، پرندہ ٹکرانے کے وقت پرواز میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
ترجمان پی آئی کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جارہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کیلئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا۔