پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنےکی تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے مدمقابل امیدوارلانےکافیصلہ کرلیا۔
فریال تالپورکل ناظم آبادفائیواسٹار چورنگی پرپارٹی کےنئےدفترکاافتتاح کریں گی،ضلع وسطی کی مختلف شخصیات کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کےلئے رابطے کیے ہیں ۔
باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کےسیف یارخان،پی ٹی آئی کےتوقیراحمدکاپی پی میں شمولیت کافیصلہ کیا ہے۔مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات گزشتہ دنوں آصف زرداری سےملاقات کرچکی ہیں، ان رہنمائوں نے پیپلزپارٹی کےمنشورسےمتاثرہوکربلاول بھٹوکی سیاسی جدوجہدکاحصہ بننےکافیصلہ کیا۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی رہنماء نوید قمراورجنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نےعلیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔
بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنماء نوید قمر سے ہونے والی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بلاول بھٹو اور جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ دونوں ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدرفریال تالپوربھی موجودتھیں۔