نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار، اور قوانین بھی موجود ہیں ،سیاسی اور معاشی فیصلےکسی کی خواہش پرنہیں ہونگے۔
ایک انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوانتخابات کی تاریخ دینےکااختیارہے،اور یہ اختیار الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ نے دیا ہے، انتخابات کےحوالےسےقوانین موجودہیں، جن کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی عمل کا آغاز کرچکا ہے، لہٰذا سیاسی اور معاشی فیصلے کسی کی خواہش پر نہیں کیے جائیں گے،انتخابات کےحوالےسےقیاس آرائیاں ختم ہونی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ صدر مملکت آج کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں، ذرائع
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوالیکشن کمیشن نےانتخابات کیلئےنااہل قرارنہیں دیا،اورنہ ہی پی ٹی آئی کارکنان سیاسی عمل کی وجہ سےجیل میں نہیں،9مئی کےواقعات عالمی میڈیانےبھی رپورٹ کیے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اورچاروں نگران صوبائی حکومتیں ساتھ ہیں،اوراقتدارکوطول دیناہماری سوچ کاحصہ نہیں،ریاستی رٹ قائم رکھنےمیں پیچھےنہیں ہٹیں گے،اسمگلنگ،ڈالرزکی ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات کررہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔صدر مملکت سے نگران وزیر قانون کی ملاقات،عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ قائداعظم موجودہ اوراگلی نسل پربھی احسان کرگئے،1947میں ناکامی ہوتی توثقافتی،دینی محاذپرسرنڈرکرناہوتا،بطورشہری قائداعظم کیلئےتشکرکاجذبہ محسوس کرتاہوں۔