صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت سے نگران وزیرقانون کی یہ ایک ہفتے میں دوسری ملاقات ہے جوعام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی۔ ملاقات کے دوران آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مشاورتی عمل کا اچھی نیت کے ساتھ جاری رہنا جمہوریت کے لیے مثبت قرار دیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی نگران وزیرقانون سے ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب صدر مملکت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتیں اور دیگر فریقین کے درمیان اس بات پر اختلاف ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخ طے کرنا کمیشن یا صدر مملکت کا اختیار ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن رواں برس انتخابات کا امکان مسترد کرچکے ہیں کیونکہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کے باعث 90 روز کے اندر انتخابات ممکن نہیں ہوں گے جبکہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت انتخابات کے انعقاد کی تاریخ 9 نومبر کو ختم ہوگی۔