ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی مشن رواں سال دوسری بار ناکام ہوگیا،ٹیکساس سے خلا میں بھیجا گیا خلائی مشن روانگی کے کچھ دیر بعد تباہ ہوگیا۔
اسپیس ایکس کےمطابق رابطہ منقطع ہونے پرخلائی مشن خودکار اندازمیں دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ مشن میں استعمال ہونے والا راکٹ صحیح سلامت بیس پر اترگیا،خلائی مشن کا ملبہ واپس فضا میں داخل ہوئے تو فضا میں آگ کے شعلے دیکھے گئے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے ایرپورٹس کی پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں۔