وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خاننے اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے دھماکے میں ممتاز عالم دین مولانا حامد الحق سمیت نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ اس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہےدہشت گردوں نے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ایسے عناصر کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہےدہشت گردی کے خلاف اجتماعی قوت کا مظاہرہ کیا جا ئے۔
ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں شہداء کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی اور حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔