پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہونے کے بعد تین لاکھ 500 روپے پر آ گیاہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کمی ہوئی اور قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے ہو گئی ہے ۔
10 گرام 22 قیرات سونے کی قیمت میں 1964 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 169 روپے ہو گئی ۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونے کی قیمت 2863 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
مقامی مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں بھی 64 روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی جس کے بعد چاندی 3250 روپے فی تولہ فروخت کی جارہی ہے ۔