دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے ’بریک‘ لینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔
پاکستان ٹیم کا اگلا اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکرد گی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سخت ناخوش ہیں۔ ڈراپ ہونے کا لیبل لگوانے سے قبل کھلاڑی دستبردار ہونے کا پلان کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق بھی بازگشت ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کا ایونٹ میں سفر بغیر کسی جیت اور بغیر کسی سنچری کے اختتام پذیر ہوا ہے۔