مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 24کیرٹ فی تولہ سونا 3300روپےسستاہوکر 303000 روپے پرآگیا،اس کے علاوہ 10گرام سونےکےدام2829روپےگرکر259773روپےہوگئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونےکےبھائو29ڈالرکم ہوکر2887ڈالرپرآگئے،گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔