رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطلع صاف ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ، آج کوئٹہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، کوئٹہ میں چاند نظر آنے کا وقت 6 بج کر 59 منٹ سے لے کر 7 بج کر 7 منٹ تک ہے ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج اجلاس پشاور میں منعقد کیا گیا ہے، پورے پاکستان میں رابطے موجود ہے، ملک میں زیادہ تر موسم ابر آلود ہے، شہادتوں اور رپورٹس کا کا انتظار کریں گے، آخر میں باقاعدہ طور پر رمضان کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اکوڑہ خٹک دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکرداد تک پہنچانا چاہیے ، ، آج ہم ایک عالم دین مولانا حامد الحق سے محروم ہو گئے۔