فافن نےقومی اسمبلی کے تیرہویں سیشن میں ارکان کی حاضری کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق وزیراعظم کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔
فافن رپورٹ کے مطابق تیرہویں ویں سیشن میں 77 ارکان کی مکمل حاضری رہی ، 46 نے ایک بھی اجلاس میں شرکت نہ کی، تیسری نشست میں دو سو پانچ ارکان ، چوتھی میں سب سے کم ایک سو بیالیس ارکان موجود رہے،دو سو سینتیس ارکان نے کم از کم ایک اجلاس سے غیرحاضری اختیار کی۔
رپورٹ کے مطابق 83 ارکان نےباضابطہ رخصت کی درخواست دی ، 154 ارکان بغیراجازت غیرحاضر رہے ۔