سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیاہے کل پہلا روزہ ہوگا تاہم پاکستان میں چاندنظر نہیں آیا اس لیے پہلا روز اتوار کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انڈنیشیاء میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جبکہ بھارت، ملائیشیاء ، آسٹریلیا ، سنگاپور، برونائی اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جہاں روزہ اتوار کو ہو گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک،سدیر سمیت دیگرشہروں کی آبزرویٹری میں اجلاس ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔
سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔