فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے جنگ بندی تک اسرائیلی قیدیوں کو آزاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں حماس کے رہنما ابو حامد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق ہونے تک مزید قیدیوں کی رہائی نہیں ہوگی اور ان تمام لوگوں کا پتہ لگانے کے لیے وقت بھی درکار ہے جنہیں 7 اکتوبر کے حملے کے دوران غزہ منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ امریکا کے شام پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کے مطابق حماس کی جانب سے 229 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا ہے۔
ابو حامد نے یہ بھی کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 یرغمالی مارے بھی گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس نے دو بوڑھی اسرائیلی خواتین کو رہا کیا تھا جس کے چند روز بعد دو مزید یرغمالیوں کی رہائی ہوئی تھی۔