محکمہ موسمیات نےملک کےمختلف مقامات پر وقفے وقفے سےکہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق راولپنڈی،اسلام آباد میں وقفےوقفے سےتیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے سرگودھا،اٹک،جہلم،گجرات،چکوال،میانوالی،خوشاب میں بارش،ژالہ باری کی توقع ہے،فیصل آباد،لاہور سیالکوٹ،نارووال،نورپورتھل اوردیگرشہروں میں بارش،ژالہ باری کا امکان ہے،اس کے علاوہ مری،گلیات اور گردونوا ح میں تیزہواؤں کےساتھ پر تیز بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔
دوسری جانب دیر،چترال،کوہستان،سوات،شانگلہ،مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے،
بٹگرام،بونیر،ایبٹ آباد،صوابی،مردان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،مالاکنڈ، باجوڑ،مہمند، خیبر،کرم،نوشہرہ،پشاورمیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے،لکی مروت اورڈی آئی خان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
سندھ کےبالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہےکوئٹہ،زیارت،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔