آئی سی پی سی '24 نیشنل لیول مقابلے میں ایف سی آئی ٹی، پنجاب یونیورسٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل بارہ میں سے پانچ تمغے حاصل کیے۔
سلور میڈل جیتنے والی ٹیموں میں )پرپل ہیٹ ( آزب گوندل، اسد نذیر، عمیر حسن، ) رمبلنگ( عطاء المصطفی طاہر، فائق علی، حذیفہ ریاض اور ڈیٹا پائریٹس (ثوبان انجم، محمد احنف، عبد الرحمٰن عامر بیگ) شامل ہیں۔ جبکہ برانز میڈل حاصل کرنے والی ٹیموں میں ڈیٹا اسٹرگلرز (علی خان، طلحہ رشید، محمد ابراہیم قریشی) اور سی ٹی زیڈ اینز (حیدر سلطان، قطیف احمد، حافظ محمد احمد) شامل ہیں۔
ایف سی آئی ٹی کے انچارج، پروفیسر ڈاکٹر کامران ملک نے طلباء اور اساتذہ کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔