چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو انتہائی سنسنی خیز مرحلے کے بعد 8 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی پوری ٹیم افغانستان کی جانب سے دیئے گئے 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 317 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں جوئے روٹ 120 رنز بنا کر سرفہرست رہے لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔
ان کے علاوہ بین ڈکٹ نے 38 ، جوز بٹلر نے 38 اور جیمی اوورٹن نے 32 رنز کی اننگ کھیلی ۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد نبی نے دو، فضل الحق فاروقی، راشد خان اور گلبدین نائب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے ۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا، افغانستان کی وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی رہیں لیکن ابراہیم زردارن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔
ان کے علاوہ ہشمت اللہ آفریدی 40 ، عظمت اللہ رنز بنائے ۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفر ا آرچر نے 3 ، عادل رشید اور جیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔