آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ آج کھیلا جانا تھا لیکن بارش کے باعث میچ شروع ہی نہیں ہو سکا جس کے بعد آئی سی سی انتظامیہ نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا ۔
گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل میں جنوبی افریقہ 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے بھی تین پوائنٹس لیکن جنوبی افریقہ +2.140 کے رن ریٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے ۔ دونوں ٹیموں کے دو دو میچز ہو گئے ہیں جبکہ ایک ایک میچ باقی ہے ۔
اسی طرح انگلینڈ تیسرے اور افغانستان چوتھے نمبر پر ہے ، دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔