وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف سے ملاقات کی جس کے بعد سماء ٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ حارث سے پیار کا رشتہ ہے ، وہ برخوردار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ حارث رؤف مجھے بچوں اور بیٹوں کی طرح ہے، میں ہر وقت اس کیلئے دعاگو رہتا ہوں، اللہ تعالی اس کھیل میں پاکستان کا نام روش کرنے کیلئے حارث رؤف کو ترقی دے، اللہ اس کی شہرت کو چار چاند لگائے ،اس کو صحت مند رکھے جو ایک کھلاڑی کے لئے بہت اہم ہے ، حارث رؤف میرے پاس لاجز، اسلام آباد میں اور سیالکوٹ میں بھی آتا رہتا ہے، اس کا آنا اچھا لگتا ہے، اس کی مہربانی، یہ اس کی نیاز مندی ہے ، حارث رؤف کے ساتھ ٹیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔