آسمان میں 7 سیاروں کی قطار یعنی ’سیاروں کی پریڈ‘ نظر آنے کا امکان ہے۔ 28 فروری کو فلک پر زبردست نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔
ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق نظام شمسی کے7سیارے آسمان پر نظر آنے کی توقع ہے، تمام سیارے غروب آفتاب کے بعد مختلف اوقات میں دیکھے جاسکیں گے۔
ماہرین کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے سے6 سیاروں کی پریڈ آسمان پر دیکھی جارہی ہے، 28 فروری کوتمام سیارےغروب آفتاب کے بعد مختلف اوقات میں دیکھے جاسکیں گے۔
ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عطارد، زحل، نیپچون کو دیکھنے کےلئے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔ 28 فروری کے بعد یہ نظارہ 2040ء میں دیکھے جانے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ہر چند سال میں سیاروں کا اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے،ایسا مارچ 2023 میں ہوا تھا اور اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔