چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا میچ کل دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے جس کیلئے پوری دنیا کے شائقین کرکٹ پر جوش دکھائی دے رہے ہیں اور اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے پیغامات بھی سامنے آگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کا کہناتھا کہ 2017 فائنل میں فخرکی سینچری اور عامر کا اسپیل یاد گار ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ فخر،حفیظ ،اظہر اور میری اننگ نےفائنل کو دلچسپ بنایا، یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کو بڑے میچز جتواتی ہیں۔
بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شبمن گل نے کہا کہ اس میچ سے فینز کو بہت توقعات ہوتی ہیں ، بطور کھلاڑی آپ ان توقعات کے بارے میں سوچتے ہیں۔ کے ایل راہول نے کہا کہ ہم سب کو پاک بھارت میچز کھیلنے کا تجربہ ہے، ماضی میں جو ہوا اس کو چھوڑیں نئے گیم پر توجہ دیں ۔
محمد شامی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو زیادہ شکست دی ہے اس لیے پریشر ان پر ہونا چاہیے۔