وکلاء کو دھمکیاں دینے کے الزام میں حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے بیٹے کیخلاف 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کیخلاف پہلا مقدمہ سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
وکلاء نے الزام عائد کیا کہ عثمان شاہ کی جانب سے زمینوں پر قبضے کے مقدمات بغیر فیس کے لڑنے کا کہا جاتا ہے اور بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، عثمان شاہ نے مسلح افراد کے ساتھ گھر پر آکر بھی دھمکایا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کو دھمکیاں دینے کی مذمت کی اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزم کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔