سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو نیا ڈائریکٹر جنرل مل گیا، 20 گریڈ کے پی ایس ایس افسر اسحاق کھوڑو کو ڈی جی تعینات کردیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسحاق کھوڑو اس سے پہلے بھی ڈی جی ایس بی سی اے کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کی 8 فروری کو ریٹائرمنٹ کے بعد سے یہ پوسٹ خالی پڑی تھی۔