فخر زمان کی انجری کے بعد چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم میں امام الحق کو متبادل کے طور پر شامل کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے سفیان مقیم اور امام الحق کے ناموں پر بحث کی، تاہم امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپنر فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی تصدیق کردی، پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان اگلے میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کی انجری کے بعد امام الحق کو متبادل کے طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، انہیں تیار رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کا دبئی ویزہ جلد جاری کروائے جانے کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی نے سفیان مقیم اور امام الحق کے ناموں پر بحث کی تاہم امام الحق کو فخر زمان کی جگہ چیمپئنز ٹرافی میں متبادل کے طور پر شامل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کیا گیا ہے۔
امام الحق چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں 98 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔
آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث ان کی جگہ اوپن کرنے بھی سعود شکیل آئے تھے اور آئی سی سی رولز کے مطابق فخر زمان کو بیٹنگ کیلئے چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا۔