فخر زمان کے انجرڈ ہونے کے بعد امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جس کی منظوری آئی سی سی کی جانب سے بھی دیدی گئی ہے اور وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امام الحق پی ٹی وی کی جانب سے پریذیڈنٹ ٹرافی کھیل رہے ہیں اور کراچی میں موجود ہیں ۔ انہوں نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے آٹھویں راونڈ میں او جی ڈی سی ایل کے خلاف سینچری سکور کر لی ہے ، امام الحق کا کل دبئی روانہ ہونے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے ، وہ بیٹنگ کیلئے آئے لیکن خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔ آج ان کی انجری کی تصدیق کی گئی اور بتایا گیا کہ ان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔