آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بابراعظم 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
فخر زمان فیلڈنگ کے دوران کمر کی تکلیف کی باعث فخر زمان گراونڈ سے چلے گئے اور ان کی جگہ فہیم اشرف نے فیلڈنگ کی تاہم زیادہ دیر گراونڈ سے باہر رہنے کی وجہ سے وہ آئی سی سی قوانین کے تحت اننگز کے آغاز پر وہ 20 منٹ تک گراونڈ میں نہیں آ سکتے جس کے باعث اوپننگ پر نہیں کر سکے ، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور بابراعظم نے کھیل کا آغاز کیا لیکن سعود شکیل کھیل کے 17 ویں منٹ پر 6 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے اور قوانین کے مطابق ایک مرتبہ پھر فخر زمان میدان میں نہیں اتر پائے ۔ ان کی جگہ کپتان محمد رضوان پچ پر آئے ۔
تیسرے نمبر پر آنے والے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان صرف 3 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔فخر زمان مھض 24 رنز جبکہ سلمان آغا 42 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ نیوزی لینڈ نے ٹام لتھام اور ول ینگ کی شاندار سینچریوں کی بدولت 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ول ینگ اور ڈیون کانوے نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب ڈیون کانوے 39 رنز کے مجموعے پر ابرار کی گیند کو آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند نے انہیں واپس پیچھے جانے پر مجبور کیا اور وہ بولڈ ہو گئے ، ڈیون کانوے 10رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
ان کے بعد آنے والے مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن آتے ہی نسیم شاہ کی گیند کا نشانہ بنے اور محض ایک سکور بنا کر 40 رنز کے مجموعے پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 73 رنز کے مجموعے پر ڈیرل مچل کی گری جو کہ حارث روف کی گیند پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران شاہین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ، وہ 10رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ پر آنے والے ول ینگ نے بہترین بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری سکور کی لیکن 107 رنز پر ول ینگ نے نسیم شاہ کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن فخر زمان کی جگہ فیلڈنگ پر آنے والے فہیم اشرف نے باونڈری کے قریب انتہائی ماہرانہ انداز میں ان کا کیچ پکڑ کر ٹیم کو اہم وکٹ دلائی۔
ٹام لتھام نے شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 118 جبکہ گلین فلپس نے 61 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔
پاکستان اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک