ترجمان نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بائیومیٹرک تصدیق میں درپیش مسائل نادرا کی وجہ سے نہیں۔ ویریسس سےشناخت کی سہولت تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے پاس ہے۔
ترجمان نادرا نے وضاحتی بیان میں کہا کہ ویریسس سےشناخت کی سہولت تمام بینکوں اورمالیاتی اداروں کےپاس ہے، بینک، مالیاتی ادارے ضرورت پڑنے پر نادرا کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیز کے ساتھ ملکر نادراکی مدد سے تصدیق کا نظام وضع کیا، شہری موبائل کمپنیز کسٹمر سروسز سینٹر یا منتخب فرنچائزیز پر تصدیقی سہولت حاصل کرسکتےہیں۔
بیان کے مطابق موبائل صارفین کسی بھی مسئلے کی صورت میں پی ٹی اے کو شکایت کرسکتے ہیں، نادرا،اسٹیٹ بینک اورپی ٹی اے کے ساتھ مل کر چہرے کی شناخت سے تصدیقی نظام متعارف کروارہا ہے۔ منظوری کی کارروائی مکمل ہوتے ہی نادرا یہ سہولت تمام بینکوں اور ٹیلیکام اداروں کو فراہم کردے گا۔
ترجمان نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ادارے کا نظام بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔