انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں امام الحق کی شمولیت کی منظوری دیدی۔
آئی سی سی نے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امام الحق کو فخر زمان کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولاک شامل ہیں۔
فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے اوور میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، وہ پوری اننگز میں فیلڈنگ بھی نہ کرسکے جس کی وجہ سے انہیں رولز کے مطابق اوپننگ کرنے سے روک دیا گیا تھا، وہ نمبر 5 پر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن پاکستان ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کھاگئی تھی۔