کرم سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈی پی او کرم نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھیج دیا۔
کُرم کشیدگی کے تناظر میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کے سر کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لوئر اور سینٹرل کُرم سے تعلق رکھنے والے 4 اشتہاری ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کیلئے مراسلہ ڈی پی او کرم نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھیج دیا۔
اعلی سطح کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں 4 اشتہاری ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی، ایک اشتہاری ملزم کے سر کی قیمت 10کروڑ، دیگر کی 8 کروڑ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈی پی او کا مراسلے میں کہنا ہے کہ ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی تجویز اعلیٰ سطح کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی۔