محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اورگردونواح میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال،دیر،سوات، شانگلہ،کوہستان،مانسہرہ میں گرج چمک کےساتھ سےبارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،مہمند، خیبر، اورکزئی،کرم، وزیرستان، پشاور میں گرج چمک کےساتھ سےبارش،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس کےعلاوہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے،راولپنڈی، جہلم،منگلا،اٹک،سرگودھا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،میانوالی،بھکر، خوشاب،حافظ آباد،گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،منڈی بہاؤالدین، گجرات،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ میں تیز ہواؤں،گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،ملتان، ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ سمیت دیگر شہروں میں ہلکی بارش کا امکان ہے،شام اوررات کے دوران بالائی وسطی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے،کوئٹہ،زیارت،قلات، بارکھان،موسیٰ خیل میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے،ژوب،قلعہ عبداللہ،چمن،سبی، قلات، خضدار،پشین میں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔