لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 5 اکتوبر کو پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سلمان اکرم راجا، شبیر گجر سمیت دیگر ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر کو پولیس تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس میں پی ٹی آئی رہنماء اور وکیل سلمان اکرم راجا، شبیر گجر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں، ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ میں سلمان اکرم راجا، علی امتیاز وڑائچ، شبیر گجر سمیت دیگر قصور وار ہیں، ملزمان ایماء کی حد تک قصور وار ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ایماء کی حد کیا ہوتا ہے؟، کوئی جامع رپورٹ آپ کے پاس ہے۔ تھانہ شفیق آباد کے مقدمے میں پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔