سندھ حکومت کی جانب سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری کو چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 19 فروری کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 17 فروری بروز پیر کو ہوگا۔