وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین کی زیر صدارت شوگرایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔
اعلامیہ کے مطابق رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، ہرضلع میں چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے، ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی کی خریداری کی اجازت ہوگی، چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی، چینی کے سٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے۔