سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ( جمعہ کو) سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1886 روپے اضافے سے ریکارڈ 2 لاکھ 62 ہزار 517 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2933 ڈالر فی اونس ہے۔