نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیرز آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نےجیکب ڈفی کو بین سیئرز کےمتبادل کے طور پر نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کرنےکی منظوری دے دی۔
جیکب ڈفی کو بین سیئرزکی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سےباہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔جیکب ڈفی نے 10 ون ڈے کھیل رکھے ہیں۔
کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی کے جنرل مینجر وسیم خان، سارہ ایڈگر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ اور شان پالک شامل ہیں۔