ابھرتے ہوئے معروف کمسن ثنا خواں خواجہ علی کاظم اور نوحہ خوان سیّد جان علی،و زین ترابی کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، جان علی رضوی اور زین ترابی کراچی جاتے ہوئےمانجھند نزد سیہون شریف کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
کاظم خواجہ اپنے احباب کے ہمراہ انجمن حیدری خیرپور سے سالانہ جشنِ امامِ زمانہ (عج) میں شرکت کے بعد کراچی جارہے تھے۔
خیال رہے کہ کمسن خواجہ علی کاظم کا کلام سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا تھا،جس کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔