پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہاہے کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات ختم ہو چکے ہیں، حکومت مذاکرات پر بیان بازی کرنا چاہتی ہے تواس کی مرضی ہے ۔
سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہناتھا کہ ہم نے حکومت سے کچھ مانگا نہیں ہے ، حکومت مطالبات تحریری طور پر تسلیم کرلے تو معاملہ واپس بانی تک لے جا سکتے ہیں ، بانی سے پوچھ سکتے ہیں کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں یا نہ کریں ، خرابیوں پر نصیحت کے لیے کھلا خط لکھنا سابق وزیراعظم کا حق ہے ، سابق وزیراعظم نصیحت دے رہے ہیں کہ ان خرابیوں کو درست کریں ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کھلا خط لکھنے کا اپنا حق استعمال کرتے رہیں گے ۔