غیر قانونی بین الاقوامی اور مقامی سمز کی فروخت کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے سندھ کے ضلع سکھر اور پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی و مقامی سمز کی فروخت پر چھاپے مارے ہیں۔
سکھر میں چھاپے کے دوران دو بین الاقوامی سمز اور 5 پری ایکٹیو یٹڈسم کارڈز برآمد ہوئے اور دکان کے مالک کو بھی موقع پر ہی ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔
فیصل آباد میں تین مختلف مقامات پر مشترکہ چھاپے مار کر 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
دونوں ملزمان غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث تھے جبکہ برآمد شدہ سمز قبضے میں لے لی گئیں۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔